14 اکتوبر 2021 - 09:43
غاصب صیہونیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

غاصب صیہونیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو علی الصبح رام اللہ کے جنوب میں قلندیا چیک پوسٹ پر اس فلسطینی کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نے ایک صیہونی فوجی کو اپنی گاڑی سے کچل دیا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجی زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲